نیوی اورپولیس اہلکاروں کی لڑائی پرکراچی پولیس کا اعلامیہ جاری

اس واقعے کو سوشل میڈیا پر کچھ عناصر کی جانب سے غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، اعلامیہ


ویب ڈیسک May 24, 2021
مذکورہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

کراچی پولیس کے ترجمان نے ماڑی پور کے علاقے میں پولیس اور نیوی اہلکاروں کے درمیان واقعے پر اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

ترجمان نے ماڑی پور کے علاقے میں پولیس اور نیوی اہل کاروں کے درمیان پیش آنے والے ناخوش گوار واقعے سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق اس واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر پولیس اہل کار اس واقعے میں ذمے دار قرار پائے گئے تو پھر ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کو سوشل میڈیا پر کچھ عناصر کی جانب سے غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کی کراچی پولیس سختی سے تردید کرتی ہے، یہ عںاصر دواداروں کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے اس سارے واقعے کی مکمل انکوائری کی جا رہی ہے، قانون کی بالادستی اور اداروں کا احترام سب پر لازم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔