کراچی میں ہپناٹائز کرکے 35 لاکھ کی نقدی و بونڈ لوٹ لیے گئے
نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
گلشن اقبال میں ڈاکو شہری کو (ہپناٹائز) کرکے نقدی اور انعامی بانڈ لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے رہائشی محمد اسلم شاہد کے پاس 2 افراد آئے اور بتایا کہ ان کا بیٹا گم ہوگیا ہے اس کے لیے دعا کرنی ہے اور جب انہوں نے دعا شروع کی تو محمد اسلم کو اس طرح سے (ہپناٹائز) کیا گیا کہ وہ گھر گیا اور نقدی اور انعامی بانڈز تھیلے میں ڈال کر ملزمان کے حوالے کر دیا۔
بعدازاں ملزمان شہری کو اپنے ساتھ گاڑی میں لے گئے اور کچھ فاصلے پر جا کر اسے اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔