پاکستان میں امریکا کا کوئی فضائی یا فوجی اڈہ نہیں ہے دفتر خارجہ

پاک امریکا معاہدے کے تحت کوئی نیا سمجھوتہ نہیں کیا گیا، اس حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں


ویب ڈیسک May 24, 2021
پاک امریکا معاہدے کے تحت کوئی نیا سمجھوتہ نہیں کیا گیا، اس حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں (فوٹو : فائل)

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکا کی کوئی فوجی یا فضائی ایئر بیس نہیں ہے اس حوالے سے میڈیا پر آنے والے خبریں بے بنیاد ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں امریکی ہوائی اڈوں سے متعلق خبروں پر کہا ہے کہ پاکستان میں امریکا کی کوئی فوجی یا فضائی ایئر بیس نہیں ہے، پاکستان اور امریکا کا ایئر لائن کمیونی کیشن اور گراؤنڈ لائن کمیونی کیشن کا معاہدہ ہے اور یہ معاہدہ 2001ء سے ہے۔

یہ پڑھیں : پاکستان نے افغانستان کیلیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دیدی، امریکا

ترجمان نے مزید کہا کہ پاک امریکا معاہدے کے تحت کوئی نیا سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے اس لیے اس حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کو فضائی حدود کی اجازت کا معاملہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پہنچ گیا

واضح رہے کہ امریکی وزارت دفاع کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں موجودگی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان نے امریکی افواج کو اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں