حکومت نے آکسیجن سلنڈرزاورمینو فیکچرنگ پلانٹ کی درآمد پرٹیکس ختم کردیا

آکسیجن اور اس سے متعلقہ مصنوعات میں ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ کورونا کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے


ویب ڈیسک May 24, 2021
آکسیجن کنسنٹریٹر کی درآمد پر بھی ڈیوٹی کی مد میں چھوٹ دی گئی ہے۔(فوٹو:فائل)

حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر آکسیجن گیس، سلنڈرز، ٹینکس اور آکسیجن مینو فیکچرنگ پلانٹ کی درآمد پر ٹیکس کی مد میں چھوٹ دے دی ہے۔

وزارت خزانہ نے 6 ماہ کے لیے آکسیجن، سلنڈرز، ٹینکس اور آکسیجن تیار کرنے والے پلانٹس کی درآمد پر ٹیکس کی چھوٹ دے دی ہے۔ وازرت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وبا کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ درج بالا مصنوعات کے علاوہ آکسیجن کنسنٹریٹر کی درآمد پر بھی ڈیوٹی عائد نہیں کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔