شکار پور میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن سرغنہ تیغو خان 8ساتھیوں سمیت گرفتار

شیلنگ کرتے ہوئے ان کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا، ترجمان سندھ پولیس


Staff Reporter May 25, 2021
کچے کے علاقے میں ڈرون کیمرے کی مدد سے سراغ لگا کر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ فوٹو:فائل

شکارپور کے علاقے گڑھی تیغو میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے جب کہ سرغنہ تیغو خان 8ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے بتایا گیا ایڈیشنل آئی جی سکھر ریجن ڈاکٹر کامران فضل ، ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب ، ایس ایس پی شکار پور امیر سعود مگسی سمیت دیگر پولیس افسران کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف بدستور آپریشن جاری ہے اور کچے کے علاقے میں ڈرون کیمرے کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کا سراغ لگا کر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ اس دوران ڈاکوؤں پر شیلنگ بھی کرتے ہوئے ان کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق گڑھی تیغو کے کچے کے علاقوں میں پولیس بھاری بارودی اسلحے اور جدید بکتر بند گاڑی کی مدد سے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو مسمار کیا جا رہا ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ علاقے میں پولیس نے مستقل طور پر کیمپ قائم کر دیا ہے اور کچے کے تما علاقوں پر مورچے لگا کر سیل کر دیا گیا ، ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک آپریشن جاری رہیگا۔

دریں اثنا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا سرغنہ تیغو خان8ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا جو کہ پولیس پر حملوں میں ملوث ہونے کے علاوہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کو معاونت فراہم کرتا تھا اس حوالے ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب سے رابطہ کیا تو انھوں نے تیغوخان سمیت دیگر کی گرفتاری سے متعلق تصدیق کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں