آئی سی سی کی فاش غلطیویڈیو میں وقار یونس کو بھارتی کرکٹر بنا دیا

آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو کے تھمب نیل میں وقار کو بھارتی کرکٹر دکھایا گیا ہے۔

آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو کے تھمب نیل میں وقار کو بھارتی کرکٹر دکھایا گیا ہے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فاش غلطی کرتے ہوئے وقار یونس کو بھارتی کرکٹر بنا دیا۔

آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو کے تھمب نیل میں وقار کو بھارتی کرکٹر دکھایا گیا ہے،آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل وقار کو ایک ایسے کرکٹر کے طور پر پیش کیا گیا جس نے 2008 تک بھارت کی نمائندگی کی۔


پاکستان کے موجودہ بولنگ کوچ 2003 میں ہی کرکٹ کی تمام طرز سے ریٹائر ہوگئے تھے، کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے آفیشل پلیٹ فارم پر اس فاش غلطی پر شائقین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

 
Load Next Story