قوم امریکا کو پاکستانی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دے گیسراج الحق

حکومت نے مشرف کی پالیسی اپنا کر تبدیلی کے نعرے کو دفن کر دیا،امیر جماعت اسلامی


Numainda Express May 25, 2021
حکومت نے مشرف کی پالیسی اپنا کر تبدیلی کے نعرے کو دفن کر دیا،امیر جماعت اسلامی (فوٹو: فائل)

QUETTA: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستانی قوم امریکا کو فضائی اور زمینی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی۔

جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان پرائی جنگ اپنے کندھوں پر لادنے کی بھاری قیمت پہلے ہی ادا کرچکاہے، حکومت نے پرویز مشرف کی پالیسی اپنا کر اپنے تبدیلی کے نعرے کو خود دفن کردیا ۔ پی ٹی آئی نے ملک کا جو حال تین سال میں کردیاہے ، اس کو ٹھیک کرنے کے لیے کئی دہائیاں لگیں گی۔

سراج الحق نے کہاکہ حکومت کو امریکا کے اس بیان کی فوری وضاحت کرنی چاہئیں جس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ پاکستان میں امریکی فوج کو فضائی اور زمینی حدود کو استعمال کرنے کی دوبارہ اجازت د ی گئی ہے۔ خطے کی موجودہ صورتحال میں ایسا کوئی بھی قدم پاکستان کو دوبارہ پرائی جنگ میں دھکیلنے کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے اپنی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |