ڈیزل ساڑھے 3 مٹی کا تیل 2روپے لیٹر مہنگا ہونیکا امکان

پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں کمی نہ کرنے کی صورت میں اضافہ کیا جائیگا


Numainda Express September 09, 2012
پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں کمی نہ کرنے کی صورت میں اضافہ کیا جائیگا ۔ فوٹو: کریٹیو کامنز

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کل سے ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔

پی ایس او نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں ورکنگ مکمل کرکے وزارت پٹرولیم کو بھجوادی اور آج اتوارکو وزارت پٹرولیم کی طرف سے تیل مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی کا جائزہ لیا جائے گا ،اگر وزارت خزانہ کی رضامندی پر وزارت پٹرولیم نے ایڈجسٹمنٹ کی تو قیمتیں نہیں بڑھائی جائیںگی لیکن پٹرولیم مصنوعات پرعائدلیوی میںکمی نہ کی گئی توقیمتوںمیںاضافہ کیاجائے گا۔ ورکنگ کے تحت کل پیر سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے تین روپے ، ایچ او بی سی 3روپے 15پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں