فلم پالیسی کے فیصلے سے متعلق عدنان صدیقی فواد چوہدری کے معترف

نئی فلم پالیسی میں فلموں پر تمام بڑے ٹیکسز ختم کردیے جائیں گے


ویب ڈیسک May 25, 2021
فواد چوہدری نے فلم پالیسی سے متعلق بروقت فیصلہ کیا۔، عدنان صدیقی

فلم پالیسی کے فیصلے سے متعلق اداکارعدنان صدیقی وفاقی وزیرفواد چوہدری کے معترف ہوگئے۔

ڈرامہ انڈسٹری کے مایہ نازاداکارعدنان صدیقی نے ٹوئٹرپروفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے فلم پالیسی سے متعلق بیان کوسراہا۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ فواد چوہدری نے فلم پالیسی سے متعلق بروقت فیصلہ کیا۔ خاص طورپرایسے وقت میں جب فلمی صنعت کو بڑے پیمانے پرنقصان اٹھانا پڑا ہے۔ فلم انڈسٹری کے لیے اقدامات کرنے ضرورت ہے۔



واضح رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ ماہ جون میں بنائی گئی نئی فلم پالیسی کا اعلان کرے گی۔ نئی فلم پالیسی میں فلموں پر تمام بڑے ٹیکسز ختم کردیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |