توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے میں 189 ارب کی کمی ہوگئی اسد عمر

گردشی قرضہ رواں مالی سال جولائی تا اپریل 260 ارب رہا جو گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں 449 ارب تھا، وزیر منصوبہ بندی


ویب ڈیسک May 25, 2021
گردشی قرضہ رواں مالی سال جولائی تا اپریل 260 ارب رہا جو گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں 449 ارب تھا، وزیر منصوبہ بندی

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے میں 189 ارب کی کمی ہوگئی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گردشی قرضہ رواں مالی سال جولائی تا اپریل 260 ارب رہا جو گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں 449 ارب تھا، گردشی قرضے میں 189 ارب کی کمی ہوئی۔

اسدعمر نے بتایا کہ رواں سال مجموعی طور پر 100 ارب روپے تک گردشی قرضہ بننے کی توقع ہے جو ن لیگ کی حکومت کے آخری سال سے کم ہے، ن لیگی حکومت کے فیصلوں کے باعث بڑے کیپسٹی چارجز ہیں ، اس کے باوجود گردشی قرضے میں اتنی بہتری آئی۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ فیصلہ سازوں اورطاقتور اشرافیہ میں گٹھ جوڑ ختم کرنے سے شعبہ توانائی کی کارکردگی میں یہ بہتری اور گردشی قرضوں میں کمی آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں