افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا آسٹریلیا کا کابل میں سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ

مستقبل میں افغانستان کے حالات ٹھیک ہونے پرسفارتخانہ دوبارہ کھولیں گے، آسٹریلوی وزیر اعظم

امریکا نے افغانستان سے رواں برس 11 ستمبر تک فوجی انخلا مکمل کرنے کا اعلان کررکھا ہے فوٹو: فائل

آسٹریلیا نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے مد نظر کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں آسٹریلوی سفات خانہ آئندہ 3 روز کے اندر بند کردیا جائے گا۔ 28 مئی سے افغانستان میں آسٹریلیا کا سفارت خانہ اپنا کام کاج بند کر دے گا۔ یہ بات آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے پریس کانفرنس کے دوران کہی ہے۔


اسکاٹ موریسن نے کہا کہ افغانستان سےغیرملکی افواج کے انخلا کے بعد حالات غیریقینی کا شکار ہوں گے اور آسٹریلوی سفارت خانے کے سفارتی مشن کی سیکیورٹی یقینی نہیں ہوگی، افغانستان اور اس کی عوام کے لیے اس کا جو عزم ہے اس سے وہ منحرف نہیں ہو رہا۔ سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ عارضی ہے، مستقبل میں حالات ٹھیک ہونے پرسفارتخانہ دوبارہ کھولیں گے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا سفارت کانہ بند ہونے کے بعد آسٹریلیا عبوری اقدام کے تحت افغانستان میں سفارتی نمائندگی کے لیے اس وزیٹنگ ایکریڈیشن طریقہ کار بحال کرے گا، یہی طریقہ اس نے 1969 سے 2006 تک استعمال کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا نے افغانستان سے رواں برس 11 ستمبر تک فوجی انخلا مکمل کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ اس وقت افغانستان میں امریکا اورنیٹو کے تقریباً دس ہزار فوجی تعینات ہیں، نائن الیون کے بعد افغانستان میں آسٹریلیا کے ہزاروں فوجی مٹلف اوقات میں تعینات رہے تاہم اس وقت نیٹو اتحادی کی حیثیت سے اس کے صرف 80 فوجی ہی وہاں موجود ہیں۔
Load Next Story