اکشے کماربھی کورونا سے متاثرہ بالی ووڈ ڈانسرزکی مدد کو آگئے

دیگربالی ووڈ اسٹارزبھی بالی ووڈ انڈسٹری کے ملازمین کی مدد کے لیے کوشاں ہیں


ویب ڈیسک May 25, 2021
اداکار3600 ڈانسرزکو ماہانہ راشن مہیا کریں گے۔ فوٹو: فائل

خطروں کے کھلاڑی اکشے کماربھی کووڈ سے متاثرہ بالی ووڈ ڈانسرز کی مدد کو آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہوراداکاراکشے کماربھی کووڈ سے متاثرہونے والے فلم انڈسٹری کے ملازمین کی مدد کے لیے میدان میں آگئے۔ اداکار3600 ڈانسرزکوماہانہ راشن مہیا کریں گے۔

اس متعلق بالی ووڈ کے مشہورکریوگرافر گنیش اچاریا سے اداکار اکشے کمار نے پوچھا کہ انہیں اپنی 50 ویں سالگرہ پر کیا چاہیئے، جس پر کریوگرافر نے ڈانسرزکی مدد سے متعلق گزارش کی۔

گنیش اچاریا نے کہا کہ انہوں نے اکشے کمارسے گزارش کی کہ وہ 1600 جونیئراوربوڑھے کوریوگرافرزسمیت 2000 بیک گراؤنڈ ڈانسرزکو ماہانہ راشن مہیا کردیں جس پراکشے کمارراضی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔