امریکی ریاست اُوہائیو میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک متعدد زخمی

گزشتے ایک ہفتے کے دوران امریکا میں فائرنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے


ویب ڈیسک May 25, 2021
حملہ آور فائرنگ کرکے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، پولیس

امریکی ریاست اُوہائیو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اُوہائیو کے شہر کولمبس کے قریبی علاقے ویسٹ جیفرون میں میں نا معلوم مسلح شخص نے رہائشی عمارت میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچنگ کا عمل شروع کردیا ہے جب کہ اس دوران پولیس کو عمارت کے باہر سے 3 اور اندر سے 2 لاشیں ملی ہیں، پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جب کہ حملہ آور کی تلاش بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتے ہفتے سے لیکر اب تک امریکی ریاستوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ان واقعات میں 69 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔