وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

انشا اللہ جلد ٹھیک ہوجاؤں گا، شفقت محمود


ویب ڈیسک May 25, 2021
میں ٹھیک ہوں، معمولی علامات ہیں، وفاقی وزیر

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں، معمولی علامات ہیں۔ انشا اللہ جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔



واضح رہے کہ شفقت محمود معاون خصوصی برائے نوجوانان کے ساتھ تقریب میں بھی شریک ہوئے اورطلباء میں اسناد اورچیک بھی تقسیم کرتے رہے، گزشتہ روزوفاقی وزیرنے بین الصوبائی تعلیمی وزراء کانفرنس کے اجلاس کی بھی صدارت کی جو کہ وزارت تعلیم کی بلڈنگ میں ہوا جس میں وزارت تعلیم کے حکام نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔