کرپشن کیس سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو قید

احتساب عدالت کا سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم


ویب ڈیسک May 25, 2021
احتساب عدالت کا سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم

کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو قید کی سزا سنادی گئی۔

احتساب عدالت نے میگاکرپشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو دس سال قید کی سز ا سنا دی اور اس کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مشتاق رئیسانی کیس میں اہم پیش رفت؛ کوئٹہ میں بیکری سے 57 لاکھ روپے برآمد

عدالت نے میگا کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو بھی دو سال دو ماہ قید کی سزا سنادی۔ میر خالد لانگو کی سز ا ان کے ٹرائل کے دوران گرفتاری سے شروع ہوگی۔ کیس میں سابق سیکرٹری بلدیات عبدالباسط اور سابق سیکرٹری لوکل کونسل فیصل جمال کو بری کردیا گیا۔

نیب نے ڈیڑھ ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں سیکرٹری خزانہ مشاق رئیسانی کے گھر پر چھاپہ مار کر 75 کروڑ روپے کی ملکی اور غیرملکی کرنسی اور 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا برآمد کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔