سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر قبلہ رُخ کا درست تعین ایک بار پھر کرلیا گیا

آج دوپہر سورج خانہ کعبہ کے اوپر تقریباً 90 ڈگری کے زاویئے پر تھا


ویب ڈیسک May 25, 2021
دنیا بھر میں قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکے گا

آج 27 مئی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرا اور اس وقت قبلہ رخ کا صحیح تعین ایک بار پھر کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 27 مئی جمعرات کو (سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق) سورج دوپہر 12 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر تھا، جس سے دنیا بھر میں قبلہ رخ کا صحیح تعین ایک بار پھر کرلیا گیا۔ اس وقت بیت اللہ کا سایہ بھی نہیں تھا۔

سعودی ادارہ فلکیات کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے اوپر تقریباً 90 ڈگری کے زاویہ پر تھا، جب کہ یہ سال 2021 کا پہلا واقعہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں