سندھ رینجرز اور پولیس کی سرجانی ٹاؤن میں کارروائی 5 ڈکیت گرفتار

ملزمان سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ، موٹر سائیکل اورچھینے گئے موبائل فون بھی برآمد

ملزمان سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ، موٹر سائیکل اورچھینے گئے موبائل فون بھی برآمد

KARACHI:
سندھ رینجرزاورپولیس نے سرجانی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اورڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروپ کے سرغنہ محمد سراج عرف ماموں کو گرفتارکرلیا۔

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں محمد نعمان عرف بلا، محمد شان، محمد پرویز اوروجاہت علی کو بھی گرفتار کرلیاگیاہے۔ملزمان سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ، موٹر سائیکل اورچھینے گئے موبائل فون بھی برآمد کرلیے گئے۔

ملزمان نے 12مئی 2021کو نیو کراچی میں نجی بینک سے نکلنے والے ایک شخص سے لوٹ مار کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزم کو باآسانی پہچانا جا سکتا ہے۔


دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ موبائل فون کے پن کوڈ کھولنے کے ماہرہیں اورموبائل فون کو مختلف پرزوں میں فروخت کرتے ہیں۔

ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسلحے کے زورپرخواتین سے پرس چھیننے،شہریوں کو لوٹنے،اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

ملزمان اس سے پہلے بھی متعدد بارگرفتارہوچکے ہیں۔ گرفتارملزمان کو بمع اسلحہ اورایمونیشن قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Load Next Story