خیبرپختونخوا حکومت کا صحافیوں کے تحفظ کا بل لانے کا فیصلہ
وزیراعلی خیبرپختونخوا صحافیوں کو تمام تر سہولیات و مراعات دینے کے خواہاں ہیں، کامران بنگش
خیبرپختونخوا حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کا بل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کا بل لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا ہے آزاد میڈیا اور صحافت پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے۔
کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا صحافیوں کو تمام تر سہولیات و مراعات دینے کے خواہاں ہیں، اس حوالے سے وفاقی حکومت کی طرز پر صحافیوں کے تحفظ کا بل اسمبلی میں پیش کریں گے، بل میں صحافیوں اور میڈیا پیشہ ور افراد کے حقوق کی تجویز کی گئی ہے۔بل صحافیوں کی بنیادی حقوق، تربیت، انشورنس اور تفتیش سمیت دیگر اہم امور پر مشتمل ہوگا۔