شاہ رخ خان کا معاوضہ 100 روپے سے بھی کم

شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں


ویب ڈیسک May 25, 2021
شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

سپراسٹار شاہ رخ خان جن کی فلمز آج کے دور میں کروڑوں کماتی ہیں تاہم کنگ خان کی پہلی کمائی جان کر مداح حیران رہ جائیں گے۔

بھارتی فلموں کے لیے کروڑوں کا بزنس کرنا معمول کی بات ہے بلکہ اب تو بات یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ اگر کوئی فلم 50 کروڑ یا اس سے زائد کا بھی بزنس کرلے تو بھارتی فلمی پنڈت اس فلم کو فلاپ قرار دیتے ہیں لہذا فلم پروڈیوسرز کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی فلم 100 کروڑ یا اس سے زائد کا بزنس کرے۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں 100 کروڑ یا اس سے زیادہ کا بزنس کرنے کی روایت ڈالنے والے بھی کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے خانز ہیں جن میں سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان شامل ہیں۔ 1994 میں دبنگ خان اور مادھوری ڈکشٹ کی فلم 'ہم آپ کے ہیں کون'' نے بالی ووڈ کی تاریخ میں 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرکے نئی تاریخ رقم کی جس کے بعد 1995 میں شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' نے 100 کروڑ کلب میں شامل ہوکر یہ اعزاز اپنے نام کیا اور پھر یہ سلسلہ چل نکلا۔

یہاں انتہائی قابل زکر بات یہ ہے کہ آج کے دور میں 100 کروڑ یا اس سے زائد کا بزنس کرنے والی فلم کے ہیرو شاہ رخ خان کی پہلی کمائی کتنی تھی، شاہ رخ خان نے 1992 میں فلم 'دیوانہ' سے کیرئیر کی شروعات کی تھی تاہم ان کی پہلی کمائی 50 روپے تھی جو انہوں نے پنکج اداس کے کنسرٹ میں اشر(لوگوں کو سیٹ پر بٹھانے کا کام) کرکے کمائی تھی جس کے بعد شاہ رخ خان ان پیسوں سے آگرہ گئے تھے جہاں انہوں نے پہلی بار تاج محل کی سیر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں