عمراکمل نے جرمانہ کی رقم یکمشت ادا کردی

عمراکمل کو 42 لاکھ پچاس ہزارروپے کا جرمانہ پی سی بی کے خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی


Sports Reporter May 25, 2021
عمراکمل نے جرمانہ کی رقم یکمشت ادا کردی۔ اب وہ ری ہیب پروگرام میں شرکت کے اہل ہوگئے ہیں۔

عمراکمل نے جرمانہ کی رقم یکمشت ادا کردی۔

عمراکمل نے جرمانہ کی رقم یکمشت ادا کردی جس کے بعد وہ ری ہیب پروگرام میں شرکت کے اہل ہوگئے ہیں۔ کھیلوں کی عالمی عدالت نے عمراکمل کو42 لاکھ پچاس ہزارروپے کا جرمانہ پی سی بی کے خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق کرکٹرنے یہ رقم بورڈ حکام کوجمع کرادی ہے تاہم اینٹی کرپشن یونٹ کے عہدیداروں کی پی ایس ایل میں مصروفیات کے سبب جرمانہ کی ادائیگی کے بعد اگلے مرحلے پراپ ڈیٹ ممکن نہیں ہو پائی اس کے لیے عمراکمل کو چند روزانتظار کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں