شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے کی تیاریاں مکمل

کرپشن اور منی لانڈرنگ کی نئی دفعات کے تحت حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولے جانے کا امکان


ویب ڈیسک May 25, 2021
کرپشن اور منی لانڈرنگ کی نئی دفعات کے تحت حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولے جانے کا امکان

حکومت نے شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ کیس دو سے تین ہفتوں کے اندر متعلقہ فورم کو ارسال کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کرپشن اور منی لانڈرنگ کی نئی دفعات کے تحت حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولے جانے کا امکان ہے، قاضی فیملی کے اکاؤنٹس کے استعمال پر منی لانڈرنگ کی بنیاد پر دوبارہ کیس بنایا جائے گا۔

شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم کی حدیبیہ کیس پر تین میٹنگز ہو چکی ہیں، حدیبیہ کیس جو پہلے چلا تھا وہ صرف اثاثوں کی حد تک تھا، قاضی فیملی کے معاملات اُس طرح سے پہلے کیس میں شامل نہیں تھے، حدیبیہ کیس کبھی ٹھیک سے نہ کھلا نہ ہی بند ہوا تھا، دیکھ رہے ہیں حدیبیہ کیس میں فرد جرم عائد ہی نہیں ہوئی تو پھر یہ ڈبل جیوپارڈی کا کیسے بنتا ہے۔

واضح رہے حدیبیہ کیس میں نواز شریف پر لندن کی قاضی فیملی کے نام پر اکاؤنٹس کھول کر منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں