بھارتی پولیس کا ٹوئٹر کے دفتر پر چھاپہ

ٹوئٹر دفتر کسی افسر کو نوٹس دینے آئے تھے، پولیس


ویب ڈیسک May 25, 2021
ٹوئٹر کے آفس کسی مناسب افسر کو نوٹس دینے آئے تھے، پولیس (فوٹو: بھارتی میڈیا)

بھارتی پولیس کا ٹوئٹر کے دفتر پر چھاپہ مارا تاہم انہیں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ وبا کے باعث گھر سے کام کرنے کی وجہ سے آفس میں صرف تین ہی لوگ موجود تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کی ایک بڑی چھاپہ مار ٹیم مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے دفتر پہنچی تاہم پولیس کو خالی ہاتھ واپس آنا پڑا۔ کورونا وبا کے دوران ورک فرام ہوم کی وجہ سے دفتر میں صرف تین افراد ہی موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہلی پولیس کی ایک ٹیم ڈرامائی انداز میں دفتر کے اندر داخل ہوتی ہے اور دفتر کے اندر گھومتی نظر آرہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک معمول کی کارروائی ہے اور وہ کسی مناسب افسر کو نوٹس دینے آئے تھے۔

اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی کے ترجمان نے مودی سرکار کے اس اقدام کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا اتنی بڑی پولیس کی ٹیم نوٹس سرو کرنے جاتی ہے۔ حکمراں جماعت کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

بھارتی حکومت اور ٹوئٹر کے درمیان تناؤ اس وقت شروع ہوا تھا جب ایک حکومتی رکن نے دعویٰ کیا تھا کہ اپوزیشن جماعت ٹوئٹر کی مدد سے حکومت مخالف مہم چلا رہی ہے جس کے لیے ایک ٹول کٹ بھی بنایا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |