پورابھروسہ ہے نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کریں گے وزیراعظم نوازشریف

گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی لاہور نے وزیراعظم نوازشریف کو گراں قدر قومی خدمات کے باعث اعزازی پی ایچ ڈی ڈگری سے نوازا۔


ویب ڈیسک January 17, 2014
ہمارا آج گزرے ہوئے کل سے زیادہ بہتر اور روشن ہے، نواز شریف۔ فوٹو:فائل

KARACHI: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج کا نوجوان توانا اور صلاحیتوں سے مالا مال ہے پورا بھروسہ ہے کہ وہ ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کریں گے۔

گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی لاہور کے سالانہ کانووکیشن میں گراں قدر قومی خدمات کے باعث ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دیئے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے نوجوانوں کی قابلیت اور ان کی ایمانداری پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی بہتری کے لئے خدمات سرانجام دے کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری آنے والی نسل ماضی کے مقابلے میں زیادہ توانا اور قابل ہے اور ہمارا آج گزرے ہوئے کل سے زیادہ بہتر اور روشن ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں نوجوانوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا لیکن یوتھ بزنس لون اسکیم کے ذریعے سے نوجوان اپنا کاروبار شروع کر کے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی نوجوان گریجویٹ ہے تو اسے کسی اور کے پاس کام کرنے کے بجائے یوتھ لون اسکیم سے قرض لے کر اپنا کام شروع کرنا چاہیئے۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جی سی یو سے بہت سی پرانی یادیں وابستہ ہیں، زمانہ طالب علمی میں جی سی یو کی کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی ہوا کرتا تھا، دل چاہتا ہے کہ ایک بار پھر وہی پرانے دن لوٹ آئیں اور میں جی سی یو کا حصہ بن جاؤں لیکن جانتا ہوں میری اس خواہش کے ساتھ کاش کا لفظ لگا ہے جو ہماری بے بسی کا مذاق اڑاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں