روپے کی قدرمیں کمی کا سلسلہ جاری انٹربینک میں ڈالر154روپے سے تجاوز

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید68 پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے بڑھ کر 154.90روپے پر بند ہوا


Staff Reporter May 25, 2021
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید68 پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے بڑھ کر 154.90روپے پر بند ہوا

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج بھی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 154 روپے سے تجاوز کرگئی۔

درآمدات کے لیے نئے درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کے کھلنے کے حجم میں اضافے جیسے عوامل کے باعث ڈالر کی طلب کے مقابلے میں رسد محدود رہی جو ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بنا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدراتارچڑھاو کے بعد مزید68 پیسے بڑھکر 154.68روپے پر بند ہوا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے بڑھکر 154.90روپے پر بند ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |