مرغی کا مہنگا گوشت 19 پولٹری فیڈ ملوں کو شوکاز نوٹسز جاری
پولٹری فیڈ ملوں نے جان بوجھ کر فیڈ کے 50 کلوگرام بیگ پر اوسطا 825 روپے کا اضافہ کیا
مسابقتی کمیشن نے 19 پولٹری فیڈ ملوں کو کارٹیلائزیشن پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا، فیڈ ملوں کی ملی بھگت کی وجہ سے مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے 19 پولٹری فیڈ ملوں کو مسابقت مخالف سرگرمیوں، کارٹیل بنانے اور قانون کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق فیڈ ملوں نے ملی بھگت کرکے جان بوجھ کر 50 کلوگرام بیگ پر اوسطا 825 روپے کا اضافہ کیا۔ پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں اضافہ دسمبر 2018 سے دسمبر 2020 کے درمیان کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق سی سی پی نے پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں اضافے کی شکایات موصول ہونے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا آغاز کیا تھا، ستمبر 2020 کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مرغی کی قیمتوں میں 18 اعشاریہ 31 فیصد اور انڈوں کی قیمتوں میں 5 اعشاریہ 2 فیصد کا اضافہ ہوا۔
مسابقی کمیشن آف پاکستان نے فیڈ ملوں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 14دنوں میں جواب طلب کر لیاہے۔