کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 4 دہشتگرد ہلاک

دہشت گرد کوئٹہ میں تحریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے، ترحمان سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک May 26, 2021
دہشت گرد کوئٹہ میں تحریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے، ترحمان سی ٹی ڈی۔ فوٹو : فائل

نواحی علاقے اغبرگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں رات گئے سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


ترحمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد کوئٹہ میں تحریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے، اس اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائَی کی اور دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔


بعدازاں فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کوئٹہ سے مزید نفری طلب کر لی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں