کوہ پیما اسد علی میمن شمالی امریکا کی چوٹی سر کرنے کے لیے تیار
اسد علی میمن 6 ہزار 190 میٹر بلند چوٹی تک پہنچنے کے لیے یکم جون کو کراچی سے امریکی ریاست الاسکا روانہ ہورہے ہیں۔
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن سیون سمٹ میں شامل چوٹی دینالی کو سر کرنے کے لیے کمر بستہ ہو گئے۔
سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے اسد علی میمن 6 ہزار 190 میٹر بلند چوٹی تک پہنچنے کے لیے یکم جون کو کراچی سے امریکی ریاست الاسکا روانہ ہورہے ہیں،شمالی امریکہ کی سب سے بلند چوٹی دینالی کودنیا کی مشکل ترین چوٹی تصور کیا جاتا ہے۔
اسد علی میمن کے مطابق قانون کے تحت قرنطینہ کرنے کے بعد وہ7 جون کو برفانی چوٹی دینالی کے لیے روانہ ہوکر 15 جون کو اپنی منزل پر قومی جھنڈا لہرانے کی کوشش کریں گے جبکہ ان کی 22 جون کو بیس کیمپ میں واپسی متوقع ہے،منفی 35 درجہ حرارت میں وہ کسی مدد اور سپورٹ کے بغیر مجموعی طور پر 60 کلو گرام کے وزن کے ساتھ کوہ پیمائی کریں گے،۔
وسائل سے محروم اسد علی میمن کو پرمٹ اور سفر سمیت 13 ہزار ڈالرز اخرجات برداشت کرنا ہوں گے، اسد علی میمن کی حوصلہ افزائی کے لیے امریکی حکومت نے خصوصی ویزا بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اسد علی میمن اس سے قبل دنیا کے سات میں سے تین براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے ہیں، ان میں جنوبی امریکہ کی 7 ہزار میٹر بلند ایکونکاگوا، برفانی اور برساتی موسم میں ایک دن میں افریقہ کی 5 ہزار8 سو 95 میٹر بلند کلیمانجارو اور یورپ کی 5 ہزار6سو42 میٹر اونچی البرس کی چوٹی بھی شامل ہے۔