وزیراعظم کے پاس خط یانااہلی کے سواراستہ نہیں اعتزازاحسن

کبھی عدالتی حکم پرعمل نہ کرنیکامشورہ نہیں دیا،زرداری صدرہیں،ان پرمقدمہ نہیں چل سکتا

کبھی عدالتی حکم پرعمل نہ کرنیکامشورہ نہیں دیا،زرداری صدرہیں،ان پرمقدمہ نہیں چل سکتا۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ سوئس عدالتوں میں صدرکیخلاف کسی مقدمے کی مدت ختم نہیں ہورہی،صرف عدالت کودبائومیں لانے کیلیے شورمچایاجارہاہے۔


صدر زرداری جب تک صدرہیں ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں چل سکتا،وزیراعظم کے پاس خط لکھنے یانااہل ہونے کے سواکوئی راستہ نہیں۔ایک ٹی وی سے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ انھوں نے کبھی بھی عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کامشورہ نہیں دیا ۔عدالتی حکم پر عمل کر کے ہی یوسف رضاگیلانی نے سزاکاٹی لیکن ان کی نااہلی کا فیصلہ غلط تھا۔

اعتزازاحسن نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت سوئس حکام کوصدرزردرای کے خلاف خط نہیں لکھے گی۔ایوان صدرمیں سیاسی سرگرمیوں سے متعلق سوال پراعتزاز احسن نے کہاکہ کیا وائٹ ہائوس میں سیاسی سرگرمیاں نہیں ہوتیں اور اوباماسیاسی جماعتوں سے نہیں ملتے؟۔
Load Next Story