اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن پر تشدد کے الزام میں ن لیگی ایم پی اے نوید علی گرفتار

نوید علی اور ان کے والد احمد رانا عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے تھے


ویب ڈیسک May 26, 2021
ایم پی اے اور ان کے والد کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر کو تھیٹر مارنے کا مقدمہ درج ہے فوٹو: فائل

LONDON: پولیس نے ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد (ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی نوید علی کو اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغوا کرنے سے متعلق کیس میں گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز نے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے ایم پی اے نوید علی کی اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغوا کرنے سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ نوید علی اور ان کے والد احمد رانا عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے، عدالتی حکم پر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

عدالت نے شواہد کی روشنی میں نوید علی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ جس کے بعد پولیس نے (ن) لیگی رکن پنجاب اسمبلی کو گرفتار کرلیا۔

کیس کا پس منظر

گزشتہ برس دسمبر میں اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن خاور بشیر نے رات گئے ہونے والی ایک شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا تھا، اس تقریب میں ایم پی اے نوید علی اور ان کے والد احمد رانا بھی موجود تھے، اے سی سے تقریب بند کروانے پر جھگڑا ہوا تھا۔ واقعے کی روشنی میں پولیس نے نوید علی کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغوا کرنے کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد نوید علی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |