ویب سیریز ’’عورت گردی‘‘ میں جویریہ سعود کا کردارماروی سرمد سے متاثر ہے

ویب سیریز ’عورت گردی‘ میں جویریہ سعود سماجی کارکن شبنم کا منفی کردار نبھارہی ہیں


ویب ڈیسک May 26, 2021
لوگوں کا خیال ہے کہ جویریہ ’’عورت گردی‘‘ میں مشہور سماجی کاکرن ماروی سرمد کا کردار ادا کررہی ہیں، فوٹوسوشل میڈیا

LONDON: پاکستانی ویب سیریز''عورت گردی'' کے ٹریلر ریلیز کے بعد کہا جارہا ہے اس میں جویریہ سعود کا کردار سماجی کارکن ماروی سرمد سے متاثر ہوکر لکھا گیا ہے۔

پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر بہت جلد ویب سیریز ''عورت گردی''نشر کی جائے گی۔ تاہم جب سے اس ویب سیریز کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے سوشل میڈیا پر ویب سیریز کے موضوع اور اس میں جویریہ سعود کے کردار سے متعلق باتیں کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریلر میں جو زبان اور جملے استعمال کیے گئے ہیں ان پر بہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے کیونکہ اکثر اس طرح کے جملے اور مناظر بھارتی ویب سیریز میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔

ٹریلر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہےجیسے اس ویب سیریز کا موضوع ''عورت مارچ'' ہے۔ ویب سیریز میں جویریہ سعود سماجی کارکن شبنم کا منفی کردار نبھارہی ہیں۔ تاہم لوگوں کا خیال ہے کہ جویریہ ''عورت گردی'' میں مشہور سماجی کاکرن ماروی سرمد کا کردار ادا کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمرنے ٹی وی پر براہ راست ماروی سرمد کو گالی دیدی

حال ہی میں اردو فلکس نے ایک مختصر ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں جویریہ اپنے کردار شبنم سے متعلق بتارہی ہیں کہ ان کا کردار ویب سیریز میں منفی ہے۔ جویریہ نے بتایا کہ ان کے کردار کے ساتھ ماضی میں ایسا کچھ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ اتنی نیگیٹیو ہوگئی ہے۔

جب جویریہ سے پوچھا گیا کہ کیا ویب سیریز میں ان کا کردار شبنم سماجی کارکن ماروی سرمد سے متاثر ہے تو اس کا جواب دیتے ہوئے جویریہ نے کہا کہ میں نے کسی کو دیکھ کر یہ کردار ادا نہیں کیا بلکہ رائٹر نے جو کردار لکھا تھا میں نے اسے اسکرین پر بہت اچھا کرنے کی کوشش کی ہے۔

جویریہ نے مزید کہا منفی کردار کرنا اور دنیا کو کسی بھی شخصیت کا منفی پہلو دکھانا میں اسے اس طرح دیکھتی ہوں جیسے کسی شخصیت کے بارے میں لوگوں کا شعور اجاگر کرنا کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ سماجی کارکن ماروی سرمد کا نام سوشل میڈیا پر اس وقت ٹاپ ٹرینڈ میں آیا تھا جب ایک ٹاک شو کے دوران ان کے اور مصنف خلیل الرحمان قمر کے دوران ''عورت مارچ'' کے موضوع پر بات کرتے ہوئے لڑائی ہوگئی تھی اور خلیل الرحمان قمر نے ماروی سرمد کو آن ایئر گالی دے دی تھی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CPS_ezahj14/"]

یاد رہے کہ ویب سیریز ''عورت گردی'' میں جویریہ سعود کے علاوہ علی خان بھی اہم کردار کررہے ہیں۔ یہ ویب سیریز اردو فلکس پر 4 جون 2021 کو پیش کی جائے گی۔

[ytembed videoid="F5pI8NPtmGs"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں