کورونا کی سمجھ اسی وقت آتی ہے جب اپنا اس کا شکار ہوکر دنیا سے جاتا ہے بشریٰ انصاری

ہم چاروں بہنوں کے لیے آپ نے جتنی محبت کا اظہار کیا اس کا بہت بہت شکریہ، بشریٰ انصاری


ویب ڈیسک May 26, 2021
سنبل ہماری فیملی کی سب سے زیادہ دلچسپ شخصیت تھی ، بشریٰ انصاری فوٹوفائل

پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے گزشتہ روز ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے نہایت افسردہ لہجے میں بتایا کہ کورونا کی سمجھ اسی وقت آتی ہے جب آپ کا کوئی اپنا اس خطرناک وائرس کا شکار ہوکر اس دنیا سے چلا جاتا ہے۔

رواں ماہ کی بتدا میں بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا وائرس کے بعد اس دنیا کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھوڑ گئی تھیں۔ بشریٰ انصاری اور ان کا خاندان اس صدمے سے نڈھال ہے ۔ گزشتہ روز انہوں نے اسی حوالے سے ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ویڈیو میں بشریٰ انصاری اپنی بہن کے موت کے غم میں نڈھال نظر آرہی تھیں۔ انہوں نے کہا آپ سب نے سنا کچھ دن پہلے ہم نے اپنی بہن سنبل شاہد کو کھودیا۔ کورونا کے بارے میں بہت سی معلومات ہمیں دی جاتی ہیں، بہت کچھ بتایا جاتا ہے اور ہم دیکھ بھی رہے ہیں لیکن سمجھ میں جب آتا ہے جب آپ کا کوئی اپنا، کوئی پیارا اتنی تکلیف سے اتنی مشکل سے اس وائرس کی وجہ سے اس جہان کو چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔

بشریٰ انصاری نے کہا ہم چاروں بہنوں کے لیے آپ لوگوں نے جتنی محبت کا اظہار کیا اور جتنی شدت کے ساتھ اس غم کو بانٹنے کی کوشش کی سب سے پہلے تو اس کا بہت بہت شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں: بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا وبا کے باعث انتقال کرگئیں

بہن بھائی سب کو پیارے ہوتے ہیں اور خاص طور پر بہنوں کی بونڈنگ کا تو کچھ الگ ہی لیول ہوتا ہے ہم چاروں بہنوں میں بہت پیار بھی تھا اور دوستی بھی اور ہم ایک جیسی روحیں تھیں۔ ہم چاروں بہنوں میں بہت ساری باتیں ایک جیسی تھیں، ہمارا بات کرنے کا انداز ہماری حس مزاح ایک جیسی تھی۔

سنبل ہماری فیملی کی سب سے زیادہ دلچسپ شخصیت تھی اور ہم چاروں بہنیں جب اکھٹے ہوتی تھیں تو وہ ایک الگ ہی محفل ہوتی تھی۔ اللہ تعالیٰ میری بہن کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے وہ بہت بڑے صدمے سے گزری تھی، اس نے جوان بیٹا کھویا تھا شاید اسی نے اپنے پاس بلالیا۔

بشریٰ انصاری نے کورونا وائرس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کورونا میڈیکل عملے کے لیے بھی ایک نیا تجربہ ہے کیونکہ اس سے پہلے کورونا کے بارے میں لوگ نہیں جانتے تھے اور پھر ایک دم سے یہ وبا پھوٹ پڑی لہذا اتنی زیادہ تعداد میں لوگوں کے ٹیسٹ کرنا اس سب سے اُن پر بھی لوڈ ہے۔ اور ہمارے یہاں لوگوں کو نیگیٹیو اور پازیٹیو میں کنفیوزن ہے لہذا میں لیب والوں سے درخواست کروں گی کہ جہاں ٹیسٹ کا رزلٹ پازیٹیو آتا ہے وہاں لال نشان لگائیں تاکہ یہ بات عام فہم ہوجائے۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے آس پاس بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جو کورونا کو سنجیدہ نہیں لیتے اور نہ ہی ایس او پیز پر عمل کرتے ہیں۔ میری بہن سنبل شاہد نے بھی کورونا کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیا تھا وہ سمجھیں شاید انہیں ملیریا ہے۔ لہذا میں کہنا چاہوں گی کہ کورونا کا بالکل ایزی نہ لیں۔ اپنے لیے اپنے پیاروں کے لیے۔ ذرا بھی آپ کو علامات ظاہر ہوں توفوراً اپنا ٹیسٹ کروائیں اور خود کو دوسروں سے الگ کرلیں۔ یہ ایک بہت خوفناک بیماری ہے جس کا کسی کو کوئی اندازہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 6 مئی کو بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔

[ytembed videoid="x1dYvrcOstk"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |