نریندرمودی بھارت کے وزیراعظم تو نہیں چائے بیچنے والے ضرور بن سکتے ہیں کانگریسی رہنما
مانی شنکر سے ہمیں کسی خیر کی توقع نہیں اورنریندرمودی کے حوالے سے ان کا بیان بھی غیر متوقع نہیں، بی جے پی
کانگریس کے سینیئر رہنما مانی شنکر نے کہا ہےکہ بھارتی ریاست گجرات کے وزیراعلی اور بھارتیہ جنتہ پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار نریندر مودی ملک کے وزیراعظم تو نہیں البتہ چائے بیچنے والے ضرور بن سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس رہنما مانی شنکر کا کہنا تھا کہ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ نریندر مودی 21 ویں صدی میں تو بھارت کے وزیراعظم نہیں بن سکتے البتہ اگربی جے پی کے رہنما آل انڈیا کانگریس کمیٹی میں چائے بیچنا چاہیں تو بیچ سکتے ہیں، دوسری جانب بی جے پی کے ترجمان راجیو کا کہنا تھا کہ کانگریس رہنما مانی شنکر سے ہمیں کسی خیر کی توقع نہیں اورانہوں نے نریندرمودی کے حوالے سے جو بیان دیا ہے وہ بھی کوئی غیر متوقع نہیں۔