دیوداس کی پارو چل بسیں

سچتراسن کولکتہ کے اسپتال میں گزشتہ 3 ہفتوں سے زیرعلاج تھیں جہاں وہ آج اس دنیا سے چل بسیں


ویب ڈیسک January 17, 2014
سچتراسن نے57 بنگالی اور 7 ہندی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فوٹو: فائل

بھارت کی لیجنڈری اداکارہ اور فلم "دیوداس "ميں پارو کا کردار اداکر نے والی سچترا سن 82 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔

سچتراسن کی بیٹی مون مون سن نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی والدہ ریاست بنگال کے شہر کولکتہ کے اسپتال میں گزشتہ 3 ہفتوں سے زیرعلاج تھیں جہاں وہ آج چل بسیں۔ سچتراسن نے اپنے فن اداکاری کا آغاز 26 سال کی عمر میں 1952 میں بنگالی فلموں سے کیا۔ انہوں نے 57 بنگالی اور 7 ہندی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ انہوں نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں 1955 میں بننے والی سپرہٹ فلم "دیوداس" کے ذریعے قدم رکھا اور فلم میں دلپ کمار کے ساتھ "پارو "کا کردار ادا کیا۔

سچترا سن نے اپنے کیریئر کے دوران 60 اور 70 کی دہائی میں بنگالی فلموں کے نامور اداکار اتم کمار کے ساتھ کئی سپرہٹ رومانوی فلموں میں کام کیا اور شہرت کی بلندوں کو چھوا۔ ان کی سب سے کامیاب بنگالی فلموں اگنی پریکشا ، دیوداس اور سات پاکی بندا شامل ہیں جب کہ انہوں نے 1975 میں بننے والی ایک اور بڑی بالی ووڈ فلم "آندھی" نے بھی ایک سیاست دان کا کردار ادا کیا، فلم کو جہاں خوب پزیرائی ملی وہیں اسے فلمی حلقوں میں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا کیونکہ فلم میں سچترا سن کاکردار بھارتی سیاستدان اندرا گاندھی سے متاثر ہوکر لیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں