دنیا میں اسلام دشمنی کینسر کی طرح پھیلتی جا رہی ہے رجب طیب اردگان

امریکا کی مسلمانوں کے خلاف حکمت عملی نے دنیا میں پہلے سے موجود اسلام دشمنی کے وائرس کومزید شہہ دی ہے، ترک صدر


ویب ڈیسک May 26, 2021
لوگوں کو اسلام دشمنی ایک عالمی خطرہ ہونے سے آگاہی کرائی جانی چاہیے، ترک صدر فوٹو: فائل

ترکی کے صدررجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ دنیا میں اسلام دشمنی کینسر کی طرح پھیلتی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پہلے عالمی میڈیا و اسلام و فوبیا سمپوزیم سے خطاب کے دوران ترک صدرنے کہا کہ نائن الیون کے بعد سے امریکا کی شروع کردہ مسلمانوں کے خلاف حکمت عملی نے دنیا کے کئی معاشروں میں پہلے سے ہی موجود اسلام دشمنی کے وائرس کومزید شہہ دی ہے۔ دوسری جنگِ عظیم کے دوران یہودی نسل کشی پرشدید ردعمل کا مظاہرہ کرنے والے اب مسلمانوں کو ہدف بنائے ہوئے ہیں۔

ترک صدرنے مزید کہا کہ دنیا میں اسلام دشمنی کینسرکی طرح پھیلتی جا رہی ہے۔ حقیقت سے منہ پھیرنے والوں نے اسلام کے خلاف نہیں بلکہ اپنے مستقبل سے دشمنی مول لے رکھی ہے۔ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی کو اسلام و فوبیا کا نام دے کر اس میں نرمی لانے کی کوشش کی ہے توہم اس عمل کے اسلام دشمنی ہونے سے بخوبی آگاہ ہیں۔ دنیا بھر کے ساڑھے سات ارب انسانوں کو دین اسلام نہیں بلکہ اسلام دشمنی ایک عالمی خطرہ ہونے سے آگاہی کرائی جانی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |