چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا

چوہدری نثار حلف اٹھانے کے بعد حکومتی بینچوں پر بیٹھ گئے


ویب ڈیسک May 26, 2021
چوہدری نثار علی خان سے حلف قائمقام سپیکر سردار دوست محمد مزاری نے لیا۔ فوٹو:فائل

LONDON: سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثار نے صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیتنے کے 2 سال اور 10 ماہ بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا، چوہدری نثار علی خان سے حلف قائمقام اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے لیا۔

چوہدری نثار کی حلف برداری میں خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے ایوان میں جانے کے لئے حکومتی ارکان کی لابی کا انتخاب کیا، اور اسپیکر چیمبر سے نکل حکومتی لابی سے ایوان کے اندر گئے، جب کہ حلف اٹھانے کے بعد چوہدری نثار حکومتی بینچوں پر بیٹھے، تاہم انہوں نے حلف کے بعد کوئی تقریر نہیں کی اور کچھ دیر بعد ہی ایوان سے چلے گئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھا سکے

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثار کو پنجاب اسمبلی میں حلف کے بعد ایوان میں خطاب کا موقع دیا جائے گا، اور اگر وہ حلف کے بعد ایوان سے خطاب کرنا چاہیں تو رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، بلکہ ان کے حوالے سے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی چوہدری نثار کا حلف روکنے کی تیاری

واضح رہے کہ 24 مئی پیر کے روز چوہدری نثار پنجاب اسمبلی میں دو گھنٹے گزارنے کے بعد بغیر حلف اٹھائے ہی راولپنڈی چکری واپس چلے گئے تھے، اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت ایک آرڈیننس کے ذریعے مجھے ڈی سیٹ کرنے کی کوشش میں ہے، میں نے ایک ہفتہ قبل حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا اور پنجاب اسمبلی کو لکھ کردیا، لیکن آج کہا گیا کہ اسپیکر اسمبلی موجود نہیں اس لئے حلف نہیں ہوسکتا، جب کہ پینل آف چیئرمین کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں، اور وہ حلف بھی لے سکتے ہیں، پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کے رویے کےخلاف عدالت جائیں گے، اور 2 دن بعد پھر حلف اٹھانے آؤں گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں