دوسرا ون ڈے آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دیدی

میزبان آسٹریلیا نے 301 رنز کا ہدف 50 ویں اوور کی تیسری گیند پر 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔


ویب ڈیسک January 17, 2014
9ویں نمبر پر آنے والے جیمز فالکنرنے 69 رنز بناکراپنی ٹیم کی کامیابی میں ہیروکا کردار ادا کیا فوٹو: کرک انفو/گیٹی

دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔

آسٹریلوی شہر برسبین میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے، انگلش ٹیم کی جانب سے آئن مورگن 106 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ آئن بیل 68 اور جاس بٹلر 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آسٹریلیا کی جانب سے گلن میکسویل، جیمز فالکنر اور نیتھن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

301رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور ایک موقع پر 244 رنز پر 9 آسٹریلوی بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے تاہم 9 ویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے جیمز فالکنر جو بالنگ کے دوران زیرو ثابت ہوئے لیکن انہوں نے ہی بلے بازی کے دوران آسٹریلیا کے لئے ہیرو کا کردار ادا کیا اوراپنی شاندار پرفارمنس کی بدولت ہاری ہوئی بازی چیت میں بدل ڈالی، جیمز فالکنر 69 قیمتی رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے اوریوں میزبان ٹیم نے 50 ویں اوور کی تیسری گیند پر ہدف حاصل کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں