ایکنک نے سکھر حیدر آباد موٹر وے کی منظوری دے دی اسد عمر

این ایچ اے جلد سکھر حیدر آباد موٹر وے کے لیے ٹھیکیدار کے انتخاب کا کام شروع کردے گا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی

سکھر حیدر آباد موٹر وے وزیراعظم عمران خان کے سندھ پیکج کا حصہ ہے، اسد عمر فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ایکنک نے سکھر حیدر آباد موٹر وے کی منظوری دے دی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے بتایا کہ ایگزیکٹیو کمیونٹی آف نیشنل اکنامیکل کونسل (ایکنک) کے اجلاس میں سکھر حیدر آباد موٹر وے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ جس کے بعد اب جلد ہی نیشنل ہائی اتھارٹی (این ایچ اے) اس منصوبے کے لیے ٹھیکیدار کے انتخاب کا کام شروع کردے گا۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ نے بھی سکھر حیدر آباد موٹر وے منصوبے کی منظوری دے دی تھی۔ یہ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کے سندھ پیکج کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے کو ایم 6 بھی کہا جاتا ہے اور یہ منصوبہ کراچی لاہور موٹر وے کا ہی حصہ ہے۔ اسی سی پیک کے تحت ہی تعمیر کیا جانا ہے۔ ابتدائی طور پرت اس کی لاگت 51 ارب روپے لگائی گئی تھی تاہم اب اس میں کئی گنا اضافے کا امکان ہے۔
Load Next Story