پاکستانی کے عشق میں مبتلا بھارتی لڑکی جعلی پاسپورٹ بناکر پاکستان آگئی

سوشل میڈیا پر ملتان کے رہائشی اظہر کی محبت میں مبتلا ہوئی اور اسی سے ملنے پاکستان آئی، لڑکی کا بیان


ویب ڈیسک January 17, 2014
ایف آئی اے حکام نے بھارتی ہائی کمیشن، دفتر خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو واقعے کے متعلق آگاہ کرنے کے بعد لڑکی کو دوحا ڈی پورٹ کردیا۔ فوٹو: فائل

پاکستانی شہری کی محبت میں مبتلا ہو کر جعلی پاسپورٹ پر دوحا سے لاہور پہنچنے والی بھارتی لڑکی کو ایف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگیتا رمیش نامی بھارتی لڑکی جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر دوحا سے لاہور پہنچی جہاں اسے ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا، لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ملتان کے رہائشی اظہراقبال کی محبت میں گرفتار ہو کراس سے ہی ملنے پاکستان آئی, ابتدائی تحقیقات کے مطابق نگیتا رمیش کا تعلق بھارتی ریاست گجرات سے ہے اور وہ اسلام بھی قبول کر چکی ہے, نگیتا رمیشن نے جعلی پاسپورٹ پر اپنا نام نمرا لکھا یا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملتان کے رہائشی اظہر کو بھی لاہور بلا کر تحقیقات کی گئیں جس کے بعد اسے واپس ملتان جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ایف آئی اے حکام نے بھارتی ہائی کمیشن، دفتر خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو واقعے کے متعلق آگاہ کرنے کے بعد لڑکی کو دوحا ڈی پورٹ کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں