عدالت کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار دلہے اور باراتیوں کو رہا کرنے کا حکم

عدالت نے گرفتار دولہے اور باراتیوں کیخلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 63 کے تحت مقدمہ ختم کرنے کا حکم دیدیا


ویب ڈیسک May 26, 2021
عدالت نے گرفتار دولہے اور باراتیوں کیخلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 63 کے تحت مقدمہ ختم کرنے کا حکم دیدیا

مقامی عدالت نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار دلہا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مقامی عدالت نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب منعقد کرنے کے الزام میں گرفتار دولہے اور باراتیوں کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 63 کے تحت مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب منعقد کرنے کے الزام میں گرفتار دولہے اور باراتیوں کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات ضلعی انتظامیہ کی مدعیت میں درج ہونے چاہیئے۔

عدالت نے کہا کہ پولیس کو اپنی مدعیت میں دفعہ 188 کے مقدمات درج کرنے کا اختیار نہیں، عدالت نے ذاتی مچلکے پر دولہے اور دیگر شہریوں کو رہا کرنے اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 63 کے تحت مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں