خواجہ سرا بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پرآگئے

اسلامی ممالک کو متحد ہو کراسرائیلی جارحیت کا جواب دینا ہوگا، سربراہ خواجہ سرا سوسائٹی


ویب ڈیسک May 26, 2021
خواجہ سرا نے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس میں اسرائیل مخالف نعرے درج تھے، فوٹو: فائل

پاکستان میں بسنے والی خواجہ سرا برادری بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پرآگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لبرٹی گول چوک لاہور میں خواجہ سرا سوسائٹی کی طرف سے اسرائیلی بربریت اور مظالم کے خلاف خواجہ سراؤں نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔

خواجہ سراؤں نے مختلف پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کیخلاف نعرے درج تھے۔ خواجہ سراؤں نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا عالمی برادی کو فلسطینی بچوں، خواتین اور مساجد پر ہونیوالے حملے کیوں نظرنہیں آ رہی ہے، جانوروں کے حقوق پر واویلا کرنے والوں کو انسانوں پر ہوتا ظلم وبربریت دکھائی نہیں دیتا،آج انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی آنکھیں بند کرکے بیٹھی ہیں۔

اس موقع پر خواجہ سرا سوسائٹی کی سربراہ صائمہ بٹ کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کو متحد ہو کراسرائیلی جارحیت کا جواب دینا ہوگا، وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہوجائے۔ ٹی وی اور سوشل میڈیا پر ننھے فلسطینی بچوں، نہتی خواتین کی ویڈیوزاورتصویریں دیکھ کردل خون کے آنسو روتا ہے۔

صائمہ بٹ نے مزید کہا کہ فلسطین اور اسرائیل میں جنگ بندی خوش آئند ہے لیکن اسرائیلی جارحیت کومستقل روکنے پر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں