راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ایک زخمی

واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا جس میں پہلے بھی 2 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے، پولیس


ویب ڈیسک January 17, 2014
پولیس کو فائرنگ کی بروقت اطلاع دی گئی لیکن وہ حسب روایت تاخیر سے پہنچی، ورثا کا الزام فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ڈھوک سیداں کے علاقے میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ نصیر آباد کی حدود میں ڈھوک سیداں کے علاقے میں 2 افغان گروپوں میں فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد جاں بحق ہونے والوں کے ورثا میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور لاشیں اٹھانے سے انکار کردیا تاہم پولیس حکام سے مذاکرات کے بعد لواحقین لاشیں اٹھانے پر رضا مند ہوگئے جس کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا جس میں پہلے بھی 2 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے جبکہ لواحقین کا مؤقف ہے کہ پولیس کو فائرنگ کی بروقت اطلاع دی گئی لیکن وہ حسب روایت تاخیر سے پہنچی جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں