کیلیفورنیا میں ریلوے ملازم نے فائرنگ کرکے 8 ساتھیوں کو قتل کردیا
پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا
سان ہوزے کے علاقے میں ریلوے مرکز میں ایک جزوقتی ملازم نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے 8 ساتھیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اس کے بعد حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔
سانتا کلارا ویلی ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی (وی ٹی اے) میں لائٹ ریل سے وابستہ یارڈ میں یہ واقعہ پیش آیا جس کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔ تاہم نیوزکانفرنس میں سانتا کلارا کاؤنٹی کے پولیس افسر رسل ڈیویس نے بتایا کہ انہوں نے جائے وقوعہ سے ایک بم نما دھماکہ خیز آلہ بھی ملا ہے۔ لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ حملہ آور کیسے مرا تاہم انہوں نے حملہ آور کے مرنے کی تصدیق ضرور کی ہے۔
شہر کے ایئرپورٹ کے پاس ہی ریلوے مرکز واقع ہے اور پولیس کے مطابق مرنے والے نو افراد ایک ہی جگہ کام کررہے تھے جبکہ حملہ آور غالباً یہاں ٹھیکے پر کام کررہا تھا یا جزوقتی ملازم تھا۔ اس کی عمر 57 برس بتائی گئی ہے اور شناخت سیموئی کیسیڈی کے نام سے ہوئی ہے۔ لیکن اب بھی حملہ آور کی شدید کارروائی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
فائرنگ کے وقت تمام ملازمین ایک ریل گاڑی پر کام میں مصروف تھے اور اسی دوران حملہ آور نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اس دوران معلوم ہوا کہ حملہ آور کے قریبی واقع گھر میں بھی آگ لگی ہے جس پر قابو پایا گیا اور کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔