پانی کی کمی مزید بڑھ گئی ارسا نے صوبوں کو آگاہ کردیا

یہی صورتحال رہی تو تربیلا ڈیم اپنے ڈیڈ لیول پر پہنچ جائے گا، ارسا ترجمان

یہی صورتحال رہی تو تربیلا ڈیم اپنے ڈیڈ لیول پر پہنچ جائے گا، ارسا ترجمان۔ فوٹو : فائل

QUETTA:
پانی کی کمی مزید بڑھ گئی، ارسا نے صوبوں کو سنگین صورتحال سے آگاہ کر دیا۔


ارسا ترجمان کے مطابق ارسا میں پانی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، جس میں دیکھا گیا کہ دریائوں میں پانی کل کے مقابلے میں مزید 18,800 کیو سک کم ہو گیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ تربیلا ڈیم اگلے 24/48 گھنٹے میں اپنے ڈیڈ لیول پر پہنچ جائے۔

یہ صورت حال دیکھ کر ارسا سمجھتا ہے کہ آنے والے دنوں میں صوبوں کے پانی کے حصہ میں کمی آ سکتی ہے ،جس کا تخمینہ 24 مئی کو 17فیصد تک لگایا گیا تھا یہ کمی اس سے بھی بڑھ سکتی ہے، اس صورت حال سے صوبوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب اپنے حصہ کا پانی لے رہا ہے، سندھ کے اس حوالے سے اعتراضات بنتے ہی نہیں۔
Load Next Story