وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا شاہ محمد وزیر کے گھر پر دستی بم حملہ

حملے کے وقت شاہ محمد خان وزیر گھر پر موجود نہیں تھے،شوکت یوسفزئی


ویب ڈیسک May 27, 2021
حملہ آواروں نے شاہ محمد خان وزیر کے گھر پر 2 دستی بم پھینکے فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کے گھر پر نامعلوم افراد کے دستیہ بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، بم دھماکے سے گھر کا چوکیدار زخمی ہوگیا ، جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

صوبائی وزیرشوکت یوسف زئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے وقت شاہ محد وزیر گھر پر موجود نہیں تھے ، واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں