کورونا ایس اوپیز آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران ہاتھ ملانے اورگلے ملنے پرپابندی

سیاسی سرگرمیوں کا دورانیہ صرف 3 گھنٹے مقرر


ویب ڈیسک May 27, 2021
آزاد کشمیرمیں سیاسی جلسے جلوسوں میں سماجی فاصلہ 6 فٹ برقراررکھنے کا حکم دیا گیا ہے: فوٹو: فائل

کورونا ایس او پیز کے تحت آزاد کشمیرمیں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق آزاد کشمیرمیں سیاسی سرگرمیوں کے لیے ایس اوپیزجاری کردی گئی ہیں۔ ایس او پیزکے مطابق آزاد کشمیرمیں سیاسی اجتماعات کھلی جگہ پرمنعقد کیے جائیں، اجتماعات میں پانچ سو افراد کے شرکت کی اجازت ہوگی جب کہ ہاتھ ملانے اورگلے ملنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایس او پیز کے مطابق آزاد کشمیرمیں سیاسی جلسے جلوسوں میں سماجی فاصلہ 6 فٹ برقراررکھنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ سیاسی سرگرمیوں کا دورانیہ صرف 3 گھنٹے مقررکیا گیا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں جولائی میں عام انتخابات کا انعقاد عمل میں آئے گا، اس سلسلے میں ووٹرز لسٹوں کی تیاری ، حلقہ بندیوں سمیت دیگر انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |