چین کو کورونا وائرس کا ذمہ دار ٹھہرانے پر فرانس کی عدالت نے نوجوانوں کو سزا سنادی

فرانس کی عدالت کا نوجوانوں کو 1000 یورو جرمانہ ادا کرنے کا حکم


ویب ڈیسک May 27, 2021
فرانس کی عدالت کا نوجوانوں کو 1000 یورو جرمانہ ادا کرنے کا حکم۔ فوٹو : فائل

KARACHI: فرانس کی عدالت نے کورونا وائرس کا ذمہ دار چین کو ٹھہرانے سے متعلق متنازع ٹوئٹ کرنے پر 4 شہریوں کو جرمانہ کی سزا سنادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس کی عدالت نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر چین کو کورونا وائرس کا ذمہ دار ٹھہرانے سے متعلق ٹوئٹ میں ایشائی باشندوں کے خلاف نسلی منافرت بھڑکانے پر 4 فرانسیسی نوجوانوں کو 1000 یورو جرمانہ جب کہ مقدمہ میں شامل 7 مدعیان کو 250 یورو ادا کرنے کا حکم دیا، اس کے علاوہ عدالت نے چاروں نوجوانوں کو 2 دن تک سوک ایجوکیشن حاصل کرنے کا بھی حکم دیا جب کہ پانچویں نوجوان پر جرم ثابت نہ ہونے پر رہا کردیا گیا۔

چاروں نوجوانوں کی عمریں 13 سے 24 سال کے درمیان ہیں جب کہ انہوں نے گزشتہ سال فرانسیسی صدر کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث سخت پابندیاں عائد کیے جانے پر متنازع ٹوئٹس کی تھیں جس پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں