فلائنگ کلبز کا وولٹن ائیرپورٹ خالی کرنے سے انکار
فلائنگ کلبز نے والٹن ائیرپورٹ کو ختم کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں کیس بھی دائر کردیا، ذرائع
فلائنگ کلبز نے وولٹن ائیرپورٹ خالی کرنے سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق والٹن ائیرپورٹ کی بندش کے حکم پر فلائنگ کلبز اور سول ایوی ایشن میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے، جب کہ فلائنگ کلبز نے وولٹن ائیرپورٹ لاہور خالی کرنے سے انکار کردیا ہے۔
سول ایوی ایشن نے 25 مئی سے والٹن ائیرپورٹ کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کے احکامات دئیے تھے اور فلائنگ کلبز کو اپنے تمام طیارے فیصل آباد یا کسی اور ائیرپورٹ منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم ذرائع نے بتایا کہ والٹن ائیرپورٹ پر اس وقت 50 سے زائد طیارے کھڑے ہیں، اور فلائنگ کلبز نے مریدکے کے علاوہ کسی ائیرپورٹ پر طیارے لے جانے سے انکار کیا ہے، جب کہ فلائنگ کلبز نے والٹن ائیرپورٹ کو ختم کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں کیس بھی دائر کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فلائنگ کلب مالکان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد یا کسی اور ائیرپورٹ پر طیاروں کیلئے نہ مناسب ہینگر ہیں نہ طلبا وہاں جائیں گے، والٹن ائیرپورٹ کے 5 فلائنگ کلبز میں 200 سے زائد اسٹوڈنٹ پائلٹس زیرتربیت ہیں۔