لاہور میں پولیس افسران نے رشوت لیکر پولیس چوکی بیچ ڈالی

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کرپشن میں ملوث دونوں افسران کومعطل کردیا۔


نعمان شیخ May 27, 2021
آئی جی پنجاب انعام غنی نے کرپشن میں ملوث دونوں افسران کومعطل کردیا۔

ٹاؤن شپ میں سبزی منڈی چوکی پرقبضے میں ملوث پولیس افسران کے خلاف انکوائری مکمل ہوگئی۔

ایس پی سکیورٹی سردار موارہن نے 5 ماہ بعد پولیس چوکی پرقبضہ کروانے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ مکمل کرلی اور آئی جی پنجاب کوارسال کردی۔ انکوائری میں ڈی ایس پی ذوالفقار بٹ اور ایس ایچ او ابرارشاہ کوگناہ گارقراردےدیاگیا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے کرپشن میں ملوث دونوں افسران کومعطل کردیا۔

ایس پی سکیورٹی سردارموارہن نے کہا کہ دونوں پولیس افسران نے ملی بھگت سےپولیس چوکی پرقبضہ کروایا، دونوں پولیس افسران کےخلاف محکمانہ کارروائی کےلیےفیصلہ کیاگیاہے، چوکی پرقبضہ کروانےمیں ایل ڈی اے کےعملےملوث ہونےکےشواہدبھی ملےہیں، ایل ڈی اے کے افسر اکرم سعیدنے پولیس چوکی کے جعلی دستاویزات تیارکئے۔

سردارموارہن نے رپورٹ میں کہا کہ اکرم سعید سے متعلق ایل ڈی اےحکام کوانکوائری رپورٹ بھجوادی گئی ہے۔ ڈی ایس پی ذوالفقاربٹ اورایس ایچ اوابرارشاہ کونوکری سے برخاست کئے جانے کاامکان ہے۔ دونوں نے رشوت کی بھاری رقم لیکرپولیس چوکی پرائیوٹ افرادکوبیچ دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |