معروف اداکارہ جیا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اداکارہ جیا علی نے کرکٹ کوچ اور پی ٹی آئی رہنما عمران ادریس سے بادشاہی مسجد میں نکاح کیا

اداکارہ جیا علی نے کرکٹ کوچ اور پی ٹی آئی رہنما عمران ادریس سے بادشاہی مسجد میں نکاح کیا

نامور اداکارہ جیا علی نے کرکٹ کوچ اور پی ٹی آئی رہنما عمران ادریس سے بادشاہی مسجد میں نکاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ جیا علی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئی ہیں جن کی شادی لاہور میں سادگی سے انجام پائی۔جیا علی کے نکاح کی سادہ تقریب بادشاہی مسجد میں ہوئی جس میں ان کے نہایت قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے ہی شرکت کی۔


جیا علی کی شادی ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین اور کرکٹ کوچ عمران ادریس سے ہوئی جن کے درمیان کافی عرصہ سے دوستی تھی،عمران ادریس پروفیشنل کرکٹ کوچ ہیں۔ جو ہانگ کانگ کی قومی ٹیم سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کوچنگ کرچکے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنا بزنس بھی کرتے ہیں۔ عمران ادریس کا حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے بھی گہرا تعلق ہے اور انہوں نے ایسٹ ایشیئن پیسیفک ممالک میں پی ٹی آئی کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

جیا علی نے اس حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں کیونکہ مجھے بہت اچھا جیون ساتھی ملا ہے، شادی کی خوشی میں جلد ہی بڑی دعوت کا اہتمام کروں گی جس میں تمام دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔

یاد رہے کی جیا علی نے کیرئر کا آغآز ماڈل کی حیثیت سے کیا تھا لیکن انہیں حقیقی شہرت اپنی پہلی فلم "دیوانے تیرے پیار کے" سے ملی جس کے ڈائریکٹر سید نور تھے اور یہ فلم 1997 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ ان کی فلموں میں نخرہ گوری کا،گھر کب آ گے،لو میں گم اور سایہ خدائے ذوالجلال شامل ہیں۔جیا علی بے شمار ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں کبھی کبھی پیار میں،کاغذ کے پھول،منزلیں،بند کھڑکیوں کے پیچھے،ہم سب عجیب سے ہیں۔
Load Next Story