کارتک ’شاہ رخ خان‘ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم سے باہر

کارتک آریان نے کترینہ کیف کے ساتھ رومانوی فلم میں کام کرنے سے انکار کیا، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک May 27, 2021
کارتک آریان نے کترینہ کیف کے ساتھ رومانوی فلم میں کام کرنے سے انکار کیا، بھارتی میڈیا

بھارتی اداکار کارتک آریان فلم دوستانہ کے بعد شاہ رخ خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار کارتک آریان کو نامور ہدایت کار کرن جوہر کی فلم 'دوستانہ ٹو' سے نکالے جانے کی خبریں گردش کرتی رہیں جس میں انہیں غیرپیشہ وارانہ رویے کے باعث فلم سے نکال دیا گیا تھا اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ اداکار کو ایک اور فلم سے ہاتھ دھونا پڑگئے۔

رپورٹس کے مطابق کارتک آریان نے گزشتہ سال فلم سائن کی تھی جس کی پروڈکشن شاہ رخ خان کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹیمنٹ دے رہا تھا اور فلم میں ان کے مدمقابل نامور اداکارہ کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کرنا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث فلم کی شوٹنگ اب تک شروع نہیں ہوسکی تھی۔

اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ نوجوان اداکار نے فلم کی کہانی میں کچھ تبدیلی چاہتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوسکا جس کے باعث انہوں نے فلم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ایک اور بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کارتک نے اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا چونکہ یہ رومانوی فلم ہے اور کترینہ ان سے عمر میں بہت بڑی ہیں لہذا وہ ان کے ساتھ کام نہیں کرسکتے تاہم ان دونوں باتوں کی اب تک کسی نے تصدیق نہیں کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |